حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی بے حرمتی اور تین علماء پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:
انا لله و انا الیه راجعون
ماہ رمضان المبارک کے تیسرے دن حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی بے حرمتی اور شاندار جہادی ریکارڈ کے حامل تین ممتاز علماء پر قاتلانہ حملے کی خبریں انتہائی افسوسناک اور جذبات کے مجروح ہونے کا باعث بنیں۔
میں دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، شہید بلند مرتبہ عالم دین کے اہل خانہ سے تسلیت اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور سیکورٹی اور عدالتی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس دہشت گردی میں ملوث عناصر سے فیصلہ کن طور پر نمٹنے کے لیے تیزی اور دقیق طور اقدامات انجام دیں۔
خدائے بزرگ و برتر اس انتھک مجاہد کو بلند درجات اور اولیاء الٰہی اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے اور اس حادثہ میں ہوئے زخمیوں کو جلد اور مکمل شفاء عطا فرمائے۔
علی رضا اعرافی
سرپرست حوزہ علمیہ